Skip to content

56-M, Quaid-e-Azam Industrial Estate, Lahore, Pakistan

ڈینگی بخار

ڈینگی بخار

موجودہ دور کی بھاگ دوڑ اور زمانے کی رفتار سے آگے نکلنے کی جدوجہد ہمیں کافی حد تک اپنے ذہنی صحت و سکون سے دور لے گئی ہے۔گوکہ زمانے کے ساتھ ساتھ ترقی کرنا، خود کی صلاحیتوں کو نکھارنا اپنے آج اور آنے والے کل کو گزشتہ وقت سے بہتر بنانا اور بناتے رہنا بہت زیادہ ضروری ہے۔ مگر یہ بھی یاد رکھنا چاہیئے کہ یہ تمام ترقی اور خوشحالی ذہنی صحت و سکون کو کھو کرحاصل نہیں ہونی چاہیئے۔

Posted on: 07 May 2024

ہماری کامیابی کے بہت سارے پہلو ہیں جس میں ایک ضروری پہلو ذہنی سکون اور صحت کا ہونا ہے۔صحت کے معاملات ویسے بھی آج کل کی ترجیحات میں شامل نہیں ہیں۔ خاص کر ذہنی صحت ایک ایسا مضمون ہے جس کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے اور یہ مضمون ہم میں سے بیشتر لوگوں کی زندگی کی ڈائری کا کبھی بھی سر ورق نہیں رہا۔

جن ضروریات زندگی اور خواہشات پورا کرنےکی بھاگ دوڑ میں ہم اسے گنواتے ہیں۔ ان تمام چیزوں کے حصول کے بعد پھر ذہنی سکون کے حصول کے لئے الگ سے کوشش کرتے ہیں۔ ہماری صحت اجتماعی طور پر ہماری ذہنی،نفسیاتی ،سماجی اور جسمانی صحت کا مجموعہ ہوتی ہے لہذا ہم جب بھی صحت کی بات کریں تو اس سے مراد ہماری مکمل ذہنی ، نفسیاتی، سماجی اور جسمانی صحت کا اپنی بہترین حالت میں ہونا ہے۔

ہم میں سے بیشتر لوگ اپنے دل و دماغ میں ہم آہنگی محسوس نہیں کرتےاور یہی وجہ ہے کہ وہ کوئی بھی کام دلجمعی سے نہیں کر پاتے۔ اگر ہم غور کریں تو معلوم ہوگا کہ ذہنی و جسمانی     ہم آہنگی ہونے پر ہم اپنے روز مرہ کے معاملات اور کاموں کو کتنے بہتر طریقے سے سر انجام دے سکتےہیں۔

مثال کے طور پر ۔

آج سائنس ذہنی قوتوں کو ایک نقطے پر مرکوز کرنے اور متوجہ کرنے کی اہمیت پر کتنا زور دیتی ہے۔ Power of Focus یا Concentration کی اہمیت ہم سب جانتے ہیں۔

ہم کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں اور خواہ کوئی بھی کام کرتے ہوں اگر ہمارا ذہن  انتشار کی حالت میں ہو اور تمام تر توجہ ایک جگہ مرکوز نہ کر پائے تو کام کے نتائج بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور وقت بھی ضائع ہوتا جاتاہے۔

اگر کوئی طالب علم ہے اور کتابیں ہاتھ میں لیئے سارا دن بیٹھا ہے مگر ذہن کو متوجہ نہیں کر پاتا۔ کبھی موبائل فون ، کبھی انٹرنیٹ ،کبھی کسی طرف دھیان، کبھی کسی طرف!

نتیجہ کیا ہوتا ہے کہ سارا دن کتابیں لے کر بیٹھنے پر بھی نہ تو کتابوں کی سمجھ آتی ہے نہ ہی کچھ یاد ہوتا ہے۔ ایسے معاملات میں ہم طالب علموں کو یہی تجویز کرتے ہیں کہ اپنی توجہ مر کوز کریں تاکہ کم وقت میں بہترین نتائج حاصل ہوسکیں۔

اسی مثال کا اطلاق زندگی کے ہر شعبے پر کیا جاسکتا ہے۔ذہنی صلاحیتوں کو ایک جگہ اُسی صورت میں مرکوز کیا جاسکتا ہے جب ذہن حالت سکون میں ہو۔ صحت مند ہو۔

اگر یہ تفکرات ، اندیشوں ،وہموں ،وسوسوں اور خوف و عدم تحفظ سے بھرا ہوگا تو یہ کبھی اپنی قوتوں کو مرکوز نہیں کر پائے گا۔

اگر یہ حرص و ہوس ،حسد ، کینہ، شر انگیزی سے بھرا ہوا ہوگا تب بھی کبھی اپنی قوتوں تو مثبت انداز میں استعمال نہیں کر پائے گا۔

ذہنی صحت کے چند اُصول ہیں۔ وہ کیا ہیں۔ آئیے جانتے ہیں۔ ہمارے ذہن کا صحت مند ہونا اور پر سکون ہونے کا مطلب ہے کہ ہماری سوچ مثبت ہو اور اس کے نتیجے میں ہمارا طرز عمل بھی مثبت ہو۔

ہمارا منفی رویہ ہماری منفی سوچ سے شروع ہوتا ہے۔ جب ہم بات کرتے ہیں کسی بھی صورت ِ حال کی تو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ زندگی میں رونما ہونے والے حالات و واقعات اپنے اندر دو پہلو رکھتے ہیں۔ مثبت اور منفی۔

میرے مطابق عقلمند ی کا تقاضا یہ ہے کہ دونوں پہلوؤں پر غور و فکر کیاجائے اور دونوں میں سے کسی کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے۔ مثبت پہلو کے زیر اثر مثبت فوائد حاصل کرلیے جائیں اور منفی پہلو سے محتاط ہوا جائے۔ یعنی مثبت ہونے کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ منفی معاملات پر غور نہ کیا جائے اور پھر اس کے پیش نظر نقصان اُٹھایا جائے ۔ منفی معاملات سے چوکس اور الرٹ رہنا بھی مثبت طرز عمل کا حصہ ہے۔ اس ساری ڈسکشن کو ایک سادہ سی مثال کےذریعے سمجھتے ہیں کسی بھی صورت حال اور معاملہ کے چار پہلوؤں پر کام کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔

یہ چار پہلو ہماری اپنی شخصیت میں بھی پائے جاتے ہیںاور ان چار پہلوؤں کو بر وقت سمجھنا ،پرکھنا،جانچنااور صحیح وقت پر فیصلہ کرنا ہمیں آنے والی بہت سی پریشانیوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔ یہ 4 پہلو یہ ہیں۔

1۔ طاقت یا مثبت پہلو Strength

2۔  کمزوری یا منفی پہلو  Weakness

3۔  مواقع  Opportunity

4۔  رسک یا اندیشے  Threats

اس Evolution کو Swot Analysis بھی کہا جاتا ہے۔

اگر ہم خود کا اپنی شخصیت کاSwot Analysis   کریں۔ تو ہمیں معلوم ہوگا کہ ہماری شخصیت و مزاج کا مثبت پہلو یعنی ہماری طاقت  کیا ہے۔

وہ کوئی بھی خوبی،Skill))قابلیت وصلاحیت ہوسکتی ہے جس کو ہم اچھے سے جانتے ہیں ۔ لہذا اس Strength کو مناسب طریقے سے استعمال کرنا ہمیںآنا چاہیئے اور اس خوبی کو مزید نکھارنے کے لئے ہم کیا کرسکتے ہیں اس پر بھی غور کرنا چاہیئے ۔

2۔  دوسرا پہلو ہماری کمزوری (Weakness)

جو منفی ہوسکتا ہے۔ وہ کوئی بھی منفی عادت یا مزاج کا کوئی پہلو ہوسکتا ہے جس کو جاننا بہت ضروری ہے تاکہ ہم اپنی اس پہلو پر کام کرسکیں۔ اس کی منفیت کو کم کرنے کے لئے اصول وضع کرسکیں۔

3۔  مواقع یا (Oppurtunities)

ہماری اپنی ذات کے مثبت پہلوؤں کو آنے والے وقت میں کس طرح کے فوائد حاصل کرنے کے لئے صرف کیا جاسکتا ہے اور ان خصوصیات کے ساتھ ہمیں زندگی میں کون کون سے مواقع ملنے کی توقع ہے اس پر کام کیا جاسکتا ہے۔

4۔  اندیشے یا رسک (Threats)

ہماری شخصیت کے وہ منفی پہلو جس کو ہم جانتے ہیں سمجھتے ہیں ۔ وہ ہمارے لئے آنے والے دنوں میں کون کون سے مسائل پیدا کرسکتے ہیںاور ان مسائل سے بچنے کے لئے کیا احتیاطی تدابیر بروقت کرنی ہوں گی۔ یہ تمام پہلو وقت سے پہلے ہمیں پر کھنے ہوں گے اور ان پر قابو پانے کی کوشش کرنی ہوگی۔ اسی صورت میں ہم اپنی شخصیت کا Swot Analysis بہتر طریقے سے کر پائیں گے۔ ذہنی سکون و صحت کے حصول کے لئے یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ زندگی میں رونما ہونے والے تمام حالات و واقعات اپنے اندر یہ 4 پہلو سمیٹے ہوئے ہوتے ہیں۔

جو اس صورت حال کے

مثبت پہلو یا طاقت

منفی پہلو یا کمزوری

مواقع و  وسائل

اندیشے ،رسک اور ممکنات مسائل

کا پتہ دیتے ہیں۔ لہذا کسی بھی صورت حال کو مکمل طور پر مثبت یا منفی نہیں سمجھا جاسکتا۔

یہ بات اگر ہمیں سمجھ آجائے تو ہمارا ذہنی سکون بہترین ہو۔ ذہنی سکون کے نہ ہونے کی ایک بڑی وجہ ہمارا کسی بھی صورت حال سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کرنا بھی ہوتاہے۔

یہ بات بہت زیادہ غور کرنے کی ہے کہ کسی بھی صورت حال سے توقعات وابستہ کرنے سے پہلے یہ چاروں پہلو ذہن میں رکھے جائیں۔

میرے مطابق ۔ ذہنی ہم آہنگی و سکون کے لئے چند اُصولوں پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔ وہ چند اُصول یہ ہیں۔

1۔  اپنی ذات کا Swot Analysis    کیاجائے اور اپنی شخصیت کے تمام تر پہلوؤں پر مکمل گرفت رکھی جائے۔

2۔  کسی بھی حالات و واقعات کا بھی Swot Analysis  کیا جائے اور ہر معاملہ کو ان تمام 4 پہلوؤں سے پرکھا جائے۔

3۔  اپنی زندگی میں Healthy Boundaries    بنانا سیکھیں ۔ یاد رہے انکار اگر نرمی سے ہو تو اتنا زیادہ معیوب نہیں لگتا ۔

4۔  رشتوں اور معاملات سے اتنی ہی توقعات رکھیں جتنی ہمارے اور دوسروں کےلئے ذہنی دباؤ کی وجہ نہ بنے اور توقعات کے پورا نہ ہونے پر ان کو صدق دل سے قبول کرنے کاحوصلہ رکھیے۔ کیونکہ بحثیت انسان ہم سب بسا اوقات مجبور اور بے بس ہیں۔

5۔  حالات و واقعات کو ان کی اصلی حالت و شکل کے ساتھ قبول کرنا سیکھئے ، جو ہورہا ہے یا ہوچکا ہے وہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا ۔ جو معاملات ہمارے اختیار سے باہر ہیں ان پر اپنی ذہنی قوتیں اور انرجی صرف مت کیجئے ۔ وگرنہ وہ  تمام کام جو ہمارے دائرہ اختیار میں ہیں وہ متاثر ہوں گے۔

یاد رکھیے! ہمارا ذہن اور اس کی طاقتیں ہمارا ایک بہترین مثبت ہتھیار ہیں لہذا اس کا استعمال وہاں کیجئےجہاں مثبت نتائج پیدا ہوسکیں۔ جن معاملات کو سوچنا اُن کے نتائج کو تبدیل نہیں کرسکتا، ان کو سوچ کر اپنی ذہنی طاقتیں اور انرجی ضائع مت کیجئے۔

6۔  اپنی ذات سے محبت کرنا سیکھئے۔ہماری تمام تر منفی عادات کے باوجود ہمارے مثبت معاملات ہماری شخصیت کاحصہ ہیں۔ خود سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ! اپنی منفی عادات کو    پر کھیئے اور اس کو بہتر بنانے کی کوشش کیجئے اپنے مثبت خواص کو مزید نکھارنے کی کوشش کیجئے۔

خود کو الزام تراشی کی بجائے اپنی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھ جائیں۔ اسی طرح دوسروں کو بھی گنجائش دیں کہ وہ بھی پرفیکٹ نہیں ہیں۔ خود کی اور دوسروں کی عزت کیجئے۔

7۔  خود کر دوسروں کے ساتھ تقابل میں نہ لائیں۔ یہ سب سے بہترین اُصول ہے۔اپنا مقابلہ خود کے ساتھ کیجئے۔ خود کو گزشتہ وقت سے بہتر بنانے بنانے کی کوشش کرنا بُرا نہیں ہے۔ لیکن اپنی صلاحیتوں کو کم تر جانتے ہوئے ہمہ وقت ملال میں رہنا ہمیں دوسروں سے حسد کرنے پر اُکساتا ہے۔ جوکہ ایک منفی رویہ ہے۔ لہذا اپنی ذہنی قوتوں کو اپنے مثبت جدوجہد پر مرکوز کرنے میں ہی بھلائی اور خیر ہے۔

8۔  سماجی معاملات میں دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنا ایک بہت بڑا مثبت سوچ اور ذہنی صحت و سکون کا پتہ دیتی ہے اور آپکے دوسروں کے ساتھ سماجی معاملات کو بہتر بناتی ہے۔ ایک Bonding ڈویلپ کرنے میں مدد دیتی ہے۔

9۔  تنقید برائے اصلاح کا راستہ اختیار کیجئے اور بہترین طریقہ تنہائی میں تنقید کرنا ہے۔ سب کے سامنے کسی کی حوصلہ شکنی کرنا منفی رویہ کہلاتا ہے۔ لہذا تنقید ہمیشہ اکیلے میں اور تعریف سب کے سامنے کرنا آپکے معاملات کو بہتر بناتا ہے۔

10۔  خود کو اور دوسروں کو معاف کرنا سیکھئے۔ یہ ذہنی سکون کی سب سے بڑی چابی ہے۔

ہومیو پیتھی کسطرح ذہنی سکون و آسودگی میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

جی جناب ! بات ہو ذہنی صحت کی اور ہومیو پیتھی کا ذکر نہ آئے یہ نہیں ہوسکتا ۔ ہومیو پیتھی تو ہے ہی قدرت سے ہم آہنگی کا نام۔ اس میں نفسیاتی و ذہنی صحت براہ راست جسمانی صحت کے ساتھ منسلک ہے۔ یوں تو بے شمار ادویات ذہنی و نفسیاتی مسائل کے حل کے لئے ہومیو پیتھی میں موجود ہیں۔ لیکن ایک عام اُصول کے تحت وہ ادویات و مدرٹنکچر ز جو عمومی طور پر سب لوگوں کو دیے جاسکتے ہیں جس سے ذہنی صلاحیتیں بڑھتی ہیں اور ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے۔ وہ مدرٹنکچر ز یہ ہیں۔

 

1. ۔  اشوا گندھا Ashwagandha

ایشوا گندھا جڑی بوٹی سے تیارکردہ ہومیو پیتھک مدرٹنکچر ذہنی صلاحیتوں کو بڑھا تا ہے۔ یہ ذہن کے انتشار کو کم کرتا ہے اور سوچنے سمجھنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت اُجاگر کرتا ہے۔یہ سٹریس ،پریشانی اور ہیجان کی کیفیت کو کم کرتاہے۔

وہ سٹریس جو عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ ۔ بڑھاپے کی جانب گامزن افراد میں ہار مونل بے قاعدگیوں کی وجہ سے ہوتاہے۔اس جڑی بوٹی سے تیار کردہ مدرٹنکچر کے استعمال سے بہتر ہوجاتاہے۔ تحقیق کے مطابق اس کا استعمال قوت مدافعت کو بڑھاتا ہےاور جسم میں بیماریوں سے لڑنے کی طاقت پیدا کرتاہے۔

وہ مرد و خواتین جو عمر کے آخری حصے میں خود کو ناکارہ سمجھتے ہوئے ڈپریشن کا شکار ہوجائیںاور مایوسی کی جانب رواں دواں ہوں۔ ایشوا گندھا ان کےلئے بہترین ہے۔

20 قطرے صبح دوپہر شام یا پھر 30 قطرے آدھے کپ پانی میں رات سوتے وقت بہترین Mood Booster ہے۔

2بیکوپا مونیری ۔ Bacopa Monneiri

اس جڑی بوٹی سے تیار کردہ ہومیو پیتھک مدر ٹنکچر ذہنی صلاحیتوں اور یاداشت کو بہتر بناتا ہے۔ یہ ذہن میں موجود نیورو ٹرانسمٹر ز کی کار کردگی کو بڑھا کر حافظہ اور یاداشت کو بہتر کرتا ہے۔ Alzheimer Disease میں بھی اس کے فوائد سے قطع نظر نہیں کیا جاسکتا۔ برہمی یا بیکوپا مونیری Brahmi/ Bacopa Monneiri  کو بہت ساری حافظے کی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ جو مارکیٹ میں Supplements کے طور پر دستیاب ہیں اور ہماری ہومیو پیتھی میں اس سے بننے والا مدرٹنکچر بہترین ہے۔

3. ۔ کیموملا  Chamomilla Q

کیمو ملا ٹنکچر اعصابی نظام کو پر سکون کرنے کی بہترین دوا ہے ۔ یہ ذہنی ہیجان اور بے چینی کو کم کرتاہے۔ بہت اچھا Sedative ہے اور جسم میں ہونے والے درد و تکالیف کو کم کرنے میں معاون ہے۔ وہ افراد جو جسمانی درد تکالیف کے باعث نیند کی کمی کا شکار ہوں وہ کیموملا چائے کا استعمال کرسکتے ہیں۔

اس کے لئے آدھے کپ گرم پانی میں 30 قطرے کیمو ملا کے ڈال کر پینے سے نیند بہتر ہوتی ہے۔ درد و تکالیف میں کمی کا باعث بنتی ہے ۔ ذہنی ہیجان کو کم کرتی ہے۔ بے چینی کو سکون پہنچاتی ہے۔

4. جنسنگ Ginseng Panax White

جنسگ ذہنی و جسمانی دونوں صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے۔ انرجی اور سٹیمنا پیدا کرتا ہے۔ جسم سے کمزوری ،نقاہت اور تھکاوٹ کا احساس دور کرتا ہے۔ یہ ذہنی ،جسمانی اور تولیدی صحت کو مضبوط بناتا ہے۔

خود اعتمادی کو بڑھا کر Self Worth بہتر کرتاہے۔سوچنے ، سمجھنے اور بہتر فیصلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرتاہے۔ جنسنگ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھر پور ہوتا ہے۔ جو بڑھاپے کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ سٹریس ،پریشانی ،ذہنی تھکاوٹ کو کم کرکے طاقت کا احساس پیدا کرتا ہے۔قوت ِ مدافعت کو بڑھانے میں بھی اس کا اپنا کردار ہے۔ یہ بہترین Energy Booster  کا کام کرتا ہے۔

 

5. ۔ جنکو بائیلویا Ginkgo Biloba Q

یہ مدر ٹنکچر ذہنی و جسمانی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ حافظہ اور یاداشت کو بہتر بناتا ہے۔ جنگو بائیلو با بھی بہت اچھا اینٹی اکسیڈینٹ ہے جو جسم میں فاضل مادوں کے نقصان سے جسم کو محفوظ رکھتا ہے۔ آج کل مارکیٹ میں دستیاب Health Supplements میں جنگو بائیلو با لازمی موجود ہوتا ہے۔ جو ذہنی تھکاوٹ ،بے چینی اور ہیجان کو کم کرکے نیند کو بہترین بناتا ہے۔ وہ افراد جو ذہنی کام کی تھکاوٹ کے باعث ٹھیک سے سو نہ پائیں۔ ذہن جاگتا رہے خیالات کا الجھاؤ نیند میں خلل پیدا کرے وہ لازمی جنگو بائیلو یا اپنی روز مرہ کی معمولات میں     شامل کریں۔

20 قطرے صبح دوپہر شام آدھے کپ پانی میں ملا کر پیئں اور حیرت انگیز کمالات اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔

 

6. ۔  ہائپیر یکم   Hypericum

جب ذہنی انتشار ،سٹریس ،پریشانی اور ذہنی ہیجان کی بات ہو ،ہائپریکم کا نام سر فہرست ہے۔یہ نہ صرف اعصابی نظام کو پر سکون بناتا ہے ۔ منفی خیالات سے ذہن کو محفوظ رکھتاہے۔ بلکہ پر سکون نیند کے لئے بھی مفید ہے۔ جسم میں ہونے والی درد و تکالیف اور بے چینی کو کم کرتا ہےاور حد سے زیادہ جذباتی حساسیت کو کم کرتاہے۔ یہ بہت ساری مغربی ادویات میں بھی استعمال کیا جاتاہےاور ہماری دیسی ادویات کا بھی خاص    جزو ہے۔

7. ۔  ویلیریانا   Valeriana Q

یہ اعصابی نظام کو پر سکون کرنے والی بہت اچھی دوا ہے۔ اس مدرٹنکچر کو ہاضمہ کے مسائل کے لئے استعمال کیا جاسکتاہے۔جب سٹریس اور ذہنی دباؤ کے باعث نظام انہضام متاثر ہو اور بد ہضمی و گیس ،تزابیت بڑھ جائے تو اس کا استعمال بہترین نتائج  فراہم کرتاہے۔

Prev Post
Next Post

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Login
Shopping Cart
0 items

Before you leave...

Take 20% off your first order

20% off

Enter the code below at checkout to get 20% off your first order

CODESALE20

Continue Shopping